
خفیہ ریکارڈنگ معاملہ ، قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب
اسلام آباد (نیا ٹائم) وزیر اعظم ہاوس سمیت اہم مقامات میں خفیہ ریکارڈنگ کا معاملہ ، وزیر اعظم شہباز شریف نے قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس بدھ کے روز طلب کر لیا ۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بدھ کے روز وزیر اعظم ہاوس میں طلب کیا گیا ہے ۔ اجلاس میں آئی ایس آئی سمیت آئی کے سربراہان بھی شریک ہوں گے ۔
ذرائع کے مطابق آئی بی اور آئی ایس آئی سربراہان خفیہ ریکارڈنگز کے حوالے سے قومی سلامتی کمیٹی کو بریفنگ دیں گے ۔ جبکہ اجلاس میں وزیر داخلہ ، وزیر خارجہ سمیت وزیر خزانہ بھی شرکت کریں گے ۔
واضح رہے دو روز قبل وزیر اعظم ہاوس میں ہونے والے اہم اجلاس کی آڈیو منظر عام پر آئی تھی جس کے بعد وزیر اعظم ہاوس کی سکیورٹی کے حوالے سے سوالات اٹھائے جا رہے ہیں ۔
وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ اس حوالے سے پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ معاملے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے اس کے بعد ہی معلوم ہو گا کہ وزیر اعظم ہاوس کی سکیورٹی بریچ ہوئی ہے یا نہیں ، فی الحال اس معاملے کو زیادہ سنجیدہ لینے کی ضرورت نہیں ۔
عمران خان کی نااہلی کی درخواست ، سماعت بغیر کارروائی ملتوی
متعلقہ خبریں
بلاگز
تجویز کردہ خبریں
مقبول ترین
نیوز لیٹر۔
روزانہ کی بڑی خبریں حاصل کریں بذریعہ