
برطانیہ میں ٹک ٹاک پر جرمانہ عائد ہونے کا امکان
لندن (نیا ٹائم ویب ڈیسک)برطانیہ میں بچوں کی پرائیویسی کا تحفظ یقینی نہ بنانے پر ٹک ٹاک پر بھاری جرمانہ عائد کئے جانے کا امکان پید اہو گیا ۔
برطانوی انفارمیشن کمشنر آفس کی طرف سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق ٹک ٹاک انتطامیہ کو نوٹس جاری کیا گیا ہے جو ممکنہ جرمانے کے حوالے سے سزا سنائی جانے کے ابتدائی کارروائی ہے ۔ آئی سی او کی تحقیقات میں پوچھا گیا ہے کہ کیا ٹک ٹاک کی جانب سے 13 سال سے کم عمر بچوں کے ڈیٹا کو والدین کی اجازت کے بغیر پراسیس کیا جاتا ہے ؟
تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ٹک ٹاک انتظامیہ شفاف طریقے سے صارفین کی تفصیلات فراہم کرنے میں ناکام رہی تھی ۔
آئی سی او کے مطابق ڈیجیٹل سروسز فراہم کرنے والی کمپنیوں پر قانونی فرض ہے کہ وہ اپنے صارفین کے تحفظ کو یقین بنائیں ۔ عبوری تحقیقات میں یہ معلوم ہوا ہے ہ ٹک ٹاک کمپنی اپنے صارفین کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام رہی ہے ۔
تحقیقات میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ ٹک ٹاک نے مئی 2018 سے جولاءی 2020 کےد وران برطانیہ کے ڈیٹا پروٹیکشن قانون کی بھی خلاف ورزی کی ہے ۔ اگر سوشل میڈیا کمپنی اس حوالے سے اپنا دفاع کرنے میں کامیاب نہ رہی تو اس پر 2 کروڑ 90 لاکھ ڈالرز تک کا جرمانہ عائد ہونے کا امکان ہے ۔
دوسری جانب ٹک ٹاک کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ہم نے برطانیہ میں پرائیویسی کے تحفظ کیلئے آئی سی او کے کردار کا احترام کیا ہے مگر ہم ابتدائی تحقیقات کے نتائج سے متفق نہیں ، اس حوالے سے آئی سی او کے سامنے اپنا موقف بھی پیش کرنے کیلئے تیار ہیں ۔
روسی سکول میں فائرنگ ، بچوں سمیت 13 افراد ہلاک
متعلقہ خبریں
بلاگز
تجویز کردہ خبریں
مقبول ترین
نیوز لیٹر۔
روزانہ کی بڑی خبریں حاصل کریں بذریعہ