• Tuesday, 29 November 2022
ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا

ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا

کراچی (نیا ٹائم)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما و ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے عہدے سے استعفیٰ دینے کا اعلان کر دیا ، ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کراچی شہر کی بہتری کیلئے دن دیکھا نہ  رات ، صرف کام کیا ، تمام بڑی شاہراہوں پر کام کروایا ۔

انہوں نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جس بلدیہ عظمیٰ کیلئے کہا جاتا تھا کہ اختیارات نہیں ،ا سی نے کام کر کے دکھایا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم  نے شہر میں کوئی بھی نیا ٹیکس نہیں لگایا ، بس یہی غلطی تھی کہ پیسہ ہم نے اپنی جیب میں نہیں ڈالا بلکہ شہر کی تعمیر و ترقی کیلئے کام کرنے کا سوچا ۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ میونسپل ٹیکس مصطفیٰ کمال اور وسیم اختر کے زمانے میں بھی تھا ۔ مصطفیٰ کمال کے دور میں ٹیکس 200 روپے سے لے کر 5000  روپے تک ٹیکس تھا لیکن ہم نے کراچی والوں کیلئے سوچا ۔ شاید کچھ لوگوں کو کراچی میں کام ہوتا پسند نہیں آیا ۔

بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ وسیم اختر کے دور میں جو میونسپل ٹیکس اکٹھا کیا جاتا تھا وہ پرائیویٹ کمپنی کے ذریعے ہوتا تھا لیکن میں نے سوچا کہ اسے سرکاری طریقے سے اکٹھا کیا جائے اور بہت مشکل سے اس کام کیلئے کے الیکٹرک اور سندھ حکومت کو راضی کیا تھا ۔

انہوں نے کہا ہمارا کے الیکٹرک کے ساتھ معاہدہ ہوا کہ جتنا پیسہ بھی میونسپل ٹیکس کی مد میں جمع ہو گا وہ آپ ہمیں دیں گے لیکن کچھ لوگوں کو شاید یہ منصوبہ پسند نہیں آیا ۔

 

82 سال کے بزرگ کا جعلی ڈیتھ سرٹیفیکٹ جاری