
جانیئے موسم کا احوال
اسلام آباد(نیاٹائم)ملک کے بالائی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود، بارہا علاقوں میں خشک جبکہ وسطی و جنوبی ایریاز میں گرم رہنے کا چانس ہے۔
محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شمال مشرقی پنجاب، کشمیر، بالائی خیبرپختونخوا، اسلام آباد اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بادل برس سکتے ہیں ۔اس دوران شمال مشرقی پنجاب اور کشمیر میں چند جگہوں پر موسلا دھار بارش ہوسکتی ہے ۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بادل برسے جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔ اس دوران اسلام آباد میں 43، نارووال تیس، راولپنڈی تئیس، جوہرآباد سولہ،مری دس ، چکوال پانچ، سرگودھا چار ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
لاہور، اٹک، منگلا، قصور، ڈی جی خان دو، سیالکوٹ ایک، مظفر آباد 39، کوٹلی چھبیس، گڑھی دوپٹہ پندرہ، راولاکوٹ گیارہ، بالاکوٹ پچیس، مالم جبہ چوبیس، سیدو شریف بارہ، کاکول دس، لوئر دیر آٹھ، بابوسر سترہ، استور بارہ، بگروٹ ،اسکردو اور چلاس میں دو ملی میٹر بارش ہوئی۔اتوار کوکئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق سبی اکتالیس، تربت، نوکنڈی، دادو اور سکرنڈ میں درجہ حرارت انتالیس ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔
بابو سر ٹاپ پر برفباری! آزاد کشمیر سمیت مختلف علاقوں میں بارش
متعلقہ خبریں
بلاگز
تجویز کردہ خبریں
مقبول ترین
نیوز لیٹر۔
روزانہ کی بڑی خبریں حاصل کریں بذریعہ