
واٹس ایپ کا ملٹی ڈیوائس فیچرکو ’محدود‘ کرنے کا فیصلہ
ان فرانسسكو(نیاٹائم)پیغام رسانی کے لیے استعمال ہونے والی موبائل ایپلی کیشن واٹس ایپ نے ملٹی ڈیوائس کی سہولت کو محدود کرنے پر کام کا آغاز کردیا۔
ڈبلیو اے بیٹاویب سائٹ پر شائع رپورٹ میں کمپنی ذرائع کا کہنا ہے کہ واٹس ایپ کی طرف سے دنیا بھر کے 2 ارب صارفین کے لیے یہ فیچر جولائی 2021 میں انٹروڈیوس کروایا گیا، جس کے تحت صارف بیک وقت ایک اکاؤنٹ کو اسمارٹ فون، ٹیبلیٹ، کمپیوٹر اور ویب پراوپن کرسکتے تھے۔رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ کی طرف سے کمپونین موڈ نامی فیچر پر کام کا آغاز کردیا گیا ہے، جس کے تحت مستقبل میں اکاؤنٹ کو ثانوی ڈیوائس کے طور پر صرف اینڈرائیڈ ٹیبلیٹ پر اوپن کیا جاسکے گااورآئی او ایس ٹیبلیٹ سے یہ کنکٹ نہیں ہوسکے گا۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ اس کو آسان اور سادہ الفاظ میں یوں بھی کہا جاسکتا ہے کہ آئی فون صارفین انٹرنیٹ کے بغیر بھی ثانوی ڈیوائس کے طور پر صرف اینڈرائیڈ ٹیبلیٹ تک ہی رسائی ممکن ہوسکے گی۔کمپنی کی طرف سے اس موڈ کے متعارف کروائے جانے کے حوالے سے کوئی حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے اور نہ ہی کوئی تصدیق سامنے آئی ہے۔
نوجوان نے چار منٹ میں عالمی ریکارڈ بنا دیا
متعلقہ خبریں
بلاگز
تجویز کردہ خبریں
مقبول ترین
نیوز لیٹر۔
روزانہ کی بڑی خبریں حاصل کریں بذریعہ