• Tuesday, 29 November 2022
ڈالر کی قدر میں نمایاں کمی

ڈالر کی قدر میں نمایاں کمی

 کراچی(نیاٹائم)پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی اونچی اُڑان کو بریک لگنے کے بعد نمایاں کمی سامنے آئی ہے۔

 

بزنس ویک کے پہلے دن اوپن مارکیٹ اورانٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر چھ عشاریہ چالیس روپے کی کمی سے 238 روپے پر آگیا ہے۔اسی طرح انٹربینک مارکیٹ میں بھی ڈالردوعشاریہ اکہترروپے کمی سے 237 روپے پر ٹھہرا ہے۔ایکسپرٹس کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی اداروں کی سیلاب ریلیف فنڈ کے وعدوں اور ریگولیٹر کی بینکوں کی سخت مانیٹرنگ نے ڈالر کی اونچی اڑان کو بریک لگائی۔

 

ملک کی سیاسی صورتحال بھی ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ کا باعث بن رہی ہیں۔ وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے عہدے سے استعفے دے دیا ہے جبکہ سابق وزیراعظم نواز شریف اور وزیرِ اعظم شہباز شریف نے سینیٹر اسحاق ڈار کو نیا وزیرِ خزانہ کی ذمہ داری دینے کا فیصلہ کیا ہے،اسحاق ڈارکی شہباز شریف کے ساتھ پاکستان آج یاکل واپسی کا امکان ہے۔

 

حکومت نے رات کی تاریکی میں پٹرول کی قیمت بڑھادی