• Tuesday, 29 November 2022
وزن کم کرنے کیلئے 10 لاکھ کی انعامی رقم کا اعلان

وزن کم کرنے کیلئے 10 لاکھ کی انعامی رقم کا اعلان

نئی دہلی(نیاٹائم)بھارت میں ایک کمپنی کے سی ای او نے ورک فرام ہوم کے دوران موٹاپے کا شکار ہونے والے ملازمین کے لیے وزن میں کمی لانے پر دس لاکھ روپے انعامی رقم کا اعلان کردیا ہے۔

 

انڈین میڈیا کے مطابق آن لائن بروکریج کمپنی ’’زیرودھانے‘‘ کے سی ای او نیتن کامتھ نے ورک فرام ہوم کرنے والے ملازمین کو ایکٹیو رہنے کی ترغیب دینے کیلئے فٹنس چیلنج دیدیا ہے جس میں موٹاپے کے شکار ملازمین کو روزانہ تین سو پچاس کیلوریز جلانا ہوں گے۔اگر کمپنی کا کوئی بھی جاب ہولڈر اگلے نوے دنوں تک روزانہ کا ٹارگٹ مکمل کرتا رہتا ہے تو اختتام پر اس کو دس لاکھ بھارتی روپےبطور انعام دیے جائیں گے۔

 

کمپنی کے سی ای اونے سوشل میڈیا پر لکھا کہ ورک فراہم ہوم کے دوران زیادہ تر بیٹھنے، تمباکو نوشی اور بیٹھے بیٹھے جنک فوڈز کھانےکی عادت نے بھی وبا کی شکل اختیار کرلی ہے جس سے ملازمین کی ہیلتھ کو خطرات لاحق ہوگئے ہیں۔یاد رہے کہ اس سال اپریل میں بھی کمپنی زیرودھا نے اپنے ملازمین کو باڈی ماس انڈیکس یعنی BMI کو کم کرتے ہوئے پچیس تک لانے والے ملازمین کے لیے نصف ماہ کی سیلری کے برابر بونس دینے کاوعدہ کیا تھا۔

 

پرفیوم کی ناگوار خوشبو پر دلہے نے ساس کو تقریب سے نکال دیا