• Tuesday, 29 November 2022
منی لانڈرنگ کیس میں جیکولین فرنینڈس کی گرفتاری سےمتعلق بڑافیصلہ

منی لانڈرنگ کیس میں جیکولین فرنینڈس کی گرفتاری سےمتعلق بڑافیصلہ

دہلی(نیاٹائم ویب ڈیسک) بالی وڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس کو منی لانڈرنگ کیس میں عدالت سے عبوری ضمانت مل گئی ہے جس کے بعد وہ پولیس کی گرفتاری سے بچ گئی ہیں۔

 

انڈین  میڈیا کے مطابق اداکارہ جیکولین فرنینڈس پر اپنے دوست چندرشیکھرسے مہنگے تحائف وصول کرنےکے الزامات ہیں جب کہ   چندرشیکھر پرکروڑوں روپے بھتے وصول کرنے کے  الزامات ہیں۔

چندر شیکھر سے منسوب کروڑوں روپے کے منی لانڈرنگ مقدمے میں اداکارہ جیکولین فرنینڈس ملزم نامزد ہیں۔چندر شیکھر اس ٹائم  جیل میں ہیں جن پر  الزام عائد کہ انہوں نے ادیتی سنگھ اور شویندر سنگھ سے 215 کروڑ بھارتی کرنسی بھتے کی شکل میں وصول کیے اور اسی سلسلے میں ملزموں  کے خلاف تحقیقات بھی جاری ہیں۔

 

خیال  رہے کہ بالی ووڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس 200 کروڑ روپے کی منی لانڈرنگ کے مقدمے میں آج دہلی کی پٹیالہ ہاؤس عدالت میں پیش ہوئی تھیں جہاں پر انہوں نے عبوری ضمانت کی درخواست کی جسے عدالت کی جانب سے منظور کرلیا گیا۔

 

ماڈل مُشک کلیم کا والدکےاغواء سے متعلق اہم بیان