• Tuesday, 29 November 2022
ملک میں کورونا کے وار تیزی سے جاری

ملک میں کورونا کے وار تیزی سے جاری

 اسلام آباد(نیاٹائم)ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید پچپن کیسزسامنے آئے ہیں، جبکہ 73 مریضوں کی حالت کافی سیریس بتائی گئی ہے۔

 

قومی ادارۂ صحت(این آئی ایچ)کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر11065افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے پچپن افراد کے کورونا ٹیسٹ کے رزلٹ پازیٹیو ریکارڈ ہوئے۔این آئی ایچ کی طرف سے جاری اعداد شمار کے مطابق 73 مریضوں کی حالت کافی سنجیدہ ہے جبکہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا پازیٹیوکیسز کا تناسب معمولی اضافے کے ساتھ زیرو عشاریہ پچاس فیصد ریکارڈ کیا گیا۔ اس دوران بین الاقوامی وبا کی وجہ سے کوئی ہلاکت بھی رپورٹ نہیں ہوئی۔

دوسری جانب ملک بھر میں ڈینگی کے کیسز سامنے آرہے ہیں، صوبہ سندھ میں ڈینگی کے مزید 335 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جن میں سے دو سو ستاون کا تعلق سندھ کے دارالحکومت کراچی سے ہے۔خیبرپختونخوا میں بھی ڈینگی نے اپنے وار تیز کردیے ہیں، ڈینگی سے ایک مریض انتقال کرگیا جبکہ مزید 259 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، وبا میں مبتلا 175 افراد کا تعلق صوبائی دارالحکومت پشاور سے ہے۔