• Tuesday, 29 November 2022
ڈان 3 میں بالی ووڈ کے ہیوی ویٹس کا ایک ساتھ نظر آنے کا امکان

ڈان 3 میں بالی ووڈ کے ہیوی ویٹس کا ایک ساتھ نظر آنے کا امکان

ممبئی(نیاٹائم)بالی ووڈ کی مشہورزمانہ فلم ’ڈان‘ کی تیسری قسط کیلئے شاہ رخ خان، امتیابھ بچن اور رنویرسنگھ کے اسکرین پر ایک ساتھ جلوہ گر ہونے کے امکان ہیں۔

 

فلمی شائقین ’ڈان تھری‘ کے بے چینی سے انتظارمیں ہیں اور فلم ڈائریکٹر فرحان اختر کے اسکرپٹ پر دوبارہ کام کرنے کی خبرسامنے آنے کے بعد اس کی کاسٹ کے حوالے سے سوشل میڈیا پر قیاس آرائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔1978 میں ریلیز ہونے والی پہلی قسط میں امیتابھ بچن جبکہ دوسری میں شاہ رخ خان نے مرکزی کردارنبھایا تھا اور اب فرحان اختر تیسرے قسط میں دونوں کو ایک ساتھ لانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

 

میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ کے کنگ خان نے حال ہی میں ڈائریکٹر کے آفس کا دورہ کیا جہاں انہیں مووی کا اسکرپٹ دکھایا گیا اور وہ مطمئن نہیں ہوئے۔شاہ رخ خان کے ڈان کے کریکٹر کی ذمہ داری رنویر سنگھ کو دی جائے گی تاکہ وہ مستقبل میں مشہور کردار ادا کر سکیں۔

 

گلوکارہ فالگونی پاٹھک کا نیہا ککڑ کیخلاف مقدمہ دائر کرنے کا عندیہ