• Tuesday, 29 November 2022
82 سال کے بزرگ کا جعلی ڈیتھ سرٹیفیکٹ جاری

82 سال کے بزرگ کا جعلی ڈیتھ سرٹیفیکٹ جاری

بہاولپور(نیاٹائم)82 سال کے بزرگ کاجعلی ڈیتھ سرٹیفیکٹ جاری کردیا گیا جس کے بعد نادرہ نے بغیرتصدیق کیے بزرگ کا شناختی کارڈ معطل کردیا۔

 

 ضلع رحیم یار خان کی تحصیل لیاقت پور کے نواحی چک 11اے کے رہائشی مشتاق احمد ولد چراغ دین شناختی کارڈ کی تجدید کیلئے نادرا دفتر پہنچے تو معلوم ہوا کہ ان کا شناختی کارڈ منسوخ کردیا گیا ہے کیونکہ وہ انتقال کرچکے ہیں۔ مشتاق احمد کا کہنا ہے کہ یونین کونسل 98سٹی لیاقت پور کے سیکریٹری جعفر عباس اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر نادرا لیاقت پور ملک امجد نے خالد محمود نامی شخص سے سازباز کرکے ڈیتھ سرٹیفکیٹ بنا دیا ہے اور نادرا کی طرف سے شناختی کارڈ کینسل کر دیا گیا ہے۔

 

 انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان،وزیراعلی پنجاب، چیف جسٹس آف پاکستان  اور چیئرمین نادرا سے درخواست ہے کہ صورتحال کانوٹس لیں کیونکہ میں  الحمدللہ زندہ ہوں اس لئے میراڈیتھ سرٹیفکیٹ منسوخ کیاجائے اور شناختی کارڈ بحال کراکے انصاف فراہم کرتے ہوئے ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔

 

کراچی میں جرائم کے واقعات بڑھنے لگے