• Tuesday, 29 November 2022
ابرارالحق نےاپنی پہلی محبت سےمتعلق انکشاف کردیا

ابرارالحق نےاپنی پہلی محبت سےمتعلق انکشاف کردیا

لاہور(نیاٹائم ویب ڈیسک)پریتومیرے نال ویاہ اورنچ پنجابن سمیت کئی معروف گانوں سے شہرت پانےوالے ابرارالحق نے اپنی پہلی محبت ست متعلق انکشاف کیا ہے۔

 

حال ہی میں ایک  ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے  گلوکارابرار الحق نے بتایا کہ انہیں زندگی میں پہلی محبت اس ٹائم  ہوئی تھی جب وہ سکول میں زیر تعلیم تھے اور وہ محبت بھی انہیں  پرنسپل سے ہوئی تھی۔دوران شو گلوکار نے کہا 'دراصل میرے والد اور  پرنسپل ایک دوسرے کو جانتے تھے اور انکی  آپس میں اچھی  گفتگو تھی، اسی لیے والد نے کہا تھا کہ اگر کبھی بھی کوئی ایشو ہو تو پرنسپل کو بتانا۔انہوں نے کہا کہ  پھر میں بار بار کمپلین  لے کر ان کے پاس جایا کرتا تھا، ایک روز پرنسپل نے مذاق میں کہا کہ تم ایسا کرو مجھ سے شادی کر لو  ویسے بھی تمام  دن تم یہیں شکایتیں لے کر ہی  آتے رہتے ہو۔ابرار الحق نے بتایا کہ چونکہ اس ٹائم  میں نادان تھا اور کم عمر ہونے کےباعث میں نے پرنسپل کی بات کو بہت  سنجیدہ لے لیا۔        

 

گلوکار نے کہا 'پھر کیا  تھا کہ   میں نے گھر جاتے ہی اپنے والدین سے کہا کہ میں نے پرنسپل  کے ساتھ  شادی کرنی ہے، جس پر گھر والوں نے مجھے سمجھایا کہ بیٹا  آپ ابھی  کافی چھوٹے ہو، آپ کی ابھی شادی نہیں ہیپی برتھ ڈے کادن ہے۔

 

 

متعدد بار مجھے قتل کرنے کی کوشش کی گئی،تنوشری دتہ