• Tuesday, 29 November 2022
گلوکارہ فالگونی پاٹھک کا نیہا ککڑ کیخلاف مقدمہ دائر کرنے کا عندیہ

گلوکارہ فالگونی پاٹھک کا نیہا ککڑ کیخلاف مقدمہ دائر کرنے کا عندیہ

 ممبئی(نیاٹائم)مشہوربھارتی گلوکارہ فالگونی پاٹھک نے اپنے گانے میں نے پائل ہے چھنکائی کے ری میک پر نیہا ککڑ کے خلاف کیس کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔

 

ہندوستانی میڈیا رپورٹس کے مطابق فالگونی پاٹھک نے اپنے انٹرویو میں نیہا ککڑ پر لفظی گولہ باری کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے میرےسانگ ’’میں نے پائل ہے چھنکائی‘‘ کا ری میک کرکےپورے گانے کا بیڑا غرق کردیا، میں انکے خلاف مقدمہ درج کروانا چاہتی ہوں لیکن مسئلہ یہ ہے کہ سانگ رائٹس میرے پاس نہیں ہیں۔اگر میرے پاس گانےرائٹس ہوتے تو ایک سیکنڈ میں مقدمہ دائر کردیتی۔

 

انہوں نے کہا کہ میں نے اس سانگ سے بےپناہ پیار سمیٹا تھا کیونکہ اس گانے نے بہت سے لوگوں کے دلوں میں گھر کرلیا تھا۔میں نے پائل ہے چھنکائی گانا سال 1999 میں گایا تھا، جیسے سرحد پار تک لوگوں نے پسند کیا۔دوسری طرف نئے گانے میں نیہا کے علاوہ پرنایک شرما اور دھانشری کو بھی فلمایا گیا ہے جبکہ پرانے گانوں کی ری میٹنگ کیلئے معروف تانشک پغچی نے کمپوز کیا۔

 

گوری خان نے شاہ رخ کی اہلیہ ہونےکانقصان بتادیا