• Tuesday, 29 November 2022
اداکارہ فضا علی پیسے نہ ہونےپرکیاکرتی تھیں،خود ہی انکشاف کردیا

اداکارہ فضا علی پیسے نہ ہونےپرکیاکرتی تھیں،خود ہی انکشاف کردیا

کراچی(نیاٹائم ویب ڈیسک)اداکارہ و میزبان فضا علی نے کیرئیر کی شروعات  پر  پیش آنے والی مشکلات اور مالی حالات سے متعلق انکشاف کیا ہے۔

 

فضا علی کا شمار پاکستان کی ان  کچھ  اداکاراؤں میں ہوتا ہے جو اپنے بے باک اندازِ بیان اور کھری ہونے کی وجہ سے مشہور ہیں، یہی وجہ ہے کہ چاہنےوالے بھی سوشل میڈیا پر فضا کی باتوں اور سچائی کو سراہتے ہیں۔اس مرتبہ  بھی کچھ ایسا ہی ہوا ہے، فضا علی نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات  کرتے ہوئے بتایا کہ شوبز میں جب کیرئیر کی شروعات کی اس  ٹائم  اپنا گھر نہیں بلکہ کرائے کے گھر پر رہتے تھے اور  والدہ کینسر کےمرض میں مبتلا تھیں۔

 

اداکارہ نے اپنے انٹرویو میں یہ بھی  بتایا کہ 'کرائے کے مکان کےباعث  بہت اخراجات تھے، امی کا علاج بھی کافی  مہنگا تھا اور پھر میں تعلیم بھی حاصل کر رہی تھی اسی لیے کوشش کرتی تھی کہ زیادہ سے زیادہ پیسے بچا سکوں ۔فضا علی نے کہا 'میں شاپنگ  بہت زیادہ نہیں کرتی تھی اور لنڈے کے استعمال شدہ کپڑے  بھی پہنتی تھی، جتنا لنڈا میں نے پہنا ہوگا اتنا شاید ہی کسی نے نہیں پہنا ہوگا، میں کبھی عالیشان ہوٹلوں میں کھانا نہیں کھاتی تھی، کیرئیر کے آغاز پر میں سیٹ پر بھوکی رہتی تھی مگر اپنے پیسوں سے کھانا کبھی نہیں منگوایا،  اگر کوئی دیتا تو کھالیتی تھی ورنہ گھر جاکر امی کا پکا ہوا سالن ہی  کھاتی تھی۔اداکارہ نے یہ  بھی کہا کہ بہت  مشکل سے پیسے جوڑ کر کراچی میں 18 لاکھ کا ایک فلیٹ خریدا تھا جو کہ ان کا  پہلا ذاتی  گھر تھا۔

 

شوبز میں آنے سے قبل لنڈے کے کپڑے پہنتی تھی،فضا علی