• Tuesday, 29 November 2022
بھارتی سکھ یاتریوں کی بابا فرید گنج شکر کے مزار پر حاضری

بھارتی سکھ یاتریوں کی بابا فرید گنج شکر کے مزار پر حاضری

پاکپتن(نیاٹائم)بھارتی سکھ یاتریوں کی پاکپتن شریف آمد ہوئی جہاں انہوں نے برصغیر کے عظیم صوفی بزرگ حضرت بابا فرید گنج شکر کے مزار پر حاضری دی۔

 

بھارت سے آئے سکھ یاتریوں نے پاکپتن میں عظیم صوفی بزرگ  بابا فرید گنج شکر کی دربار پر حاضری دی، پھول چڑھائے اور محفل سماع میں شریک ہوئے۔بھارت سے آئے سکھ یاتریوں کے 74 رکنی وفد درگاہ بابا فرید الدین گنج شکر پر حاضر ہوئے اور دربار کے مختلف حصے کا دورہ بھی کیا۔

 

اس موقع پر دیوان احمد مسعود چشتی نے سکھ وفد کے اعزاز میں ضیافت کا اہتمام کیا، سکھ یاتریوں کے وفد میں مردوں کے ساتھ خواتین بھی تھی۔سکھ یاتری دربار پر محفل سماع میں بھی شریک ہوئے، ضلعی انتظامیہ کی طرف سے یاتریوں کی سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔

 

کیپٹن صفدر کے حامیوں اور جسٹس ریٹائرڈ اعجاز افضل کے بیٹے میں ہاتھا پائی