• Tuesday, 29 November 2022
کراچی میں جرائم کے واقعات بڑھنے لگے

کراچی میں جرائم کے واقعات بڑھنے لگے

کراچی(نیاٹائم)شہرقائد میں مختلف جگہوں پر ہونے والے فائرنگ کے واقعات میں ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک ٹریفک پولیس اہلکار سمیت 2 افراد زخمی ہوئے۔

 

کراچی کے علاقے عوامی مرکز کے نزدیک موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایک شخص جان سے ہاتھ دھو بیٹھا، کار میں موجود مقتول کا ساتھی بھی واقعہ کے بعد موقع سے رفو چکر ہوگیا۔ کشمیر روڈ پر ڈکیتی مزاحمت کے دوران فائرنگ سے 1 شخص زخمی ہوا ہے جبکہ ویسٹ ہارف جناح برج کے پاس فائرنگ کر کے ٹریفک پولیس اہلکار مارنے کی کوشش کی گئی تاہم وہ زخمی ہوگئے۔

 

دوسری جانب کراچی کے علاقے بفر زون میں شہری سے لوٹ مار کی کوشش کے دوران ڈاکووں کو شہریوں نے گھیر لیا، اہل علاقہ کے تشدد سے ایک ڈاکو مارا گیا جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔ شہریوں نے پولیس کو اطلاع دی جس کے بعد پولیس نے زخمی ڈاکو کو ہسپتال منتقل کردیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ہسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد قانونی کارروائی کی جائے گی۔

 

ٹھیلے پر پکوڑے فروخت شخص کو گھر میں قتل کردیا گیا