
بابو سر ٹاپ پر برفباری! آزاد کشمیر سمیت مختلف علاقوں میں بارش
اسلام آباد(نیاٹائم)ملک میں موسم کروٹ بھی بدل رہا ہے اور بالائی علاقوں میں کہیں بارش تو کہیں برف باری کے سلسلےکاآغاز ہو گیا ہے۔ملک کے بالائی علاقوں میں درجہ حرارت میں کمی بھی ریکارڈ کی گئی ہے، چلاس اور استور میں تیز بارش کا سلسلہ بھی جاری ہے جبکہ بابو سر ٹاپ پر وقفے وقفے سے برفباری ہو رہی ہے اور رات سے اب تک 2 انچ تک برف بھی پڑچکی ہے۔
اسکے علاوہ گلگت بلتستان میں غذر کے پہاڑوں پر ہلکی برفباری ریکارڈ کی گئی ہے اور میدانی علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کاسلسلہ بھی جاری ہے۔آزاد کشمیر میں نکیال اور سماہنی سمیت مختلف شہروں میں بارش سے موسم بھی خوشگوار ہوگیا ہے جب کہ پنجاب میں شکر گڑھ، ظفروال اور گردونواح میں بھی بادل جم کر برسے ہیں۔
متعلقہ خبریں
بلاگز
تجویز کردہ خبریں
مقبول ترین
نیوز لیٹر۔
روزانہ کی بڑی خبریں حاصل کریں بذریعہ