بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ نےاپنی پہلی ہالی وڈفلم کاکلپ شیئرکردیا

بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ نےاپنی پہلی ہالی وڈفلم کاکلپ شیئرکردیا

ممبئی(نیاٹائم ویب ڈیسک)بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے اپنی ہالی وڈ کی پہلی فلم کا ایک کلپ شیئرکیا ہے جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیاپروائرل ہوگیا ہے۔

 

بھارتی اداکارہ  عالیہ بھٹ نے پچھلی  شب انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اگلے برس ریلیز ہونے والی فلم "ہارٹ آف سٹون" کا ٹریلر جاری کیا جسے مداح  بہت پسند کر رہے ہیں اور سوشل میڈیا پرکلپ کی  شیئرنگ بھی کر رہے ہیں۔

 

ایکشن سے بھرپور فلم میں عالیہ بھٹ سمیت اسرائیلی اداکارہ گال گیڈٹ اور آئرلینڈ کے معروف اداکار جیمی ڈارنن مرکزی کرداروں میں دکھائی دیں گے۔عالیہ بھٹ نے ٹیزر شیئر کرتے ہوئے چاہنےوالوں  کو مطلع کیا کہ یہ فلم ناظرین کیلئے 2023 میں پیش کی جائے گی جسے لوگ آن لائن سٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس پر بھی  دیکھ پائیں گے۔