کینیڈا میں آندھی اور طوفانی بارش نے تباہی مچا دی

کینیڈا میں آندھی اور طوفانی بارش نے تباہی مچا دی

اتاوا(نیاٹائم)کینیڈا کے مشرقی علاقوں میں آندھی اور طوفانی بارش نے تباہی مچا دی جس کے سبب مختلف علاقوں میں ہنگامی حالت نافذ کی گئی جبکہ لاکھوں گھر بجلی سے محروم ہوگئے۔

 

طوفان فی اونا سے نووا اسکاٹیا، پرنس ایڈورڈ آئی لینڈ، نیو برنسوِک، نیو فاؤنڈ لینڈ اور کیوبیک کے میگ ڈالین آئی لینڈز کے علاقے شدید متاثر ہوئے ہیں۔کچھ علاقوں میں آندھی کی اسپیڈ سو کلومیٹر فی گھنٹہ تھی جس سے درخت زمین بوس ہوگئے اور گھروں کی چھتوں اور بزنس ایریاز میں شاپس کو بھی نقصان پہنچا۔ جس کی وجہ سے لوگوں کے کاروبار تباہ ہوگئے ہیں اور معاشی طور پر انہیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

 

بعض جگہوں پر لوگوں کو انخلا کی بھی ہدایت کر دی گئی ہے، ساحلی علاقے میں ایک خاتون کے غائب ہونے کی بھی تصدیق کی گئی ہے۔ اٹلانٹک کینیڈا اور ساوتھ کیوبیک میں موسم مزید خراب رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ حکومتی حکام کا کہنا ہے کہ لوگوں کی مدد کرنے کی پوری کوشش کررہے ہیں، کافی نقصان ہوچکا ہے کوشش کریں گے کہ سب کا ازالہ کیا جاسکے۔

 

بادلوں نےشہرقائدکوگھیرلیا،موسم خوشگوار