• Tuesday, 29 November 2022
ڈینگی ملک بھر میں بے قابو ہونے لگا

ڈینگی ملک بھر میں بے قابو ہونے لگا

کراچی(نیاٹائم)ڈینگی تھمنے کا نام نہیں لے رہا اور گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موذی وبا سے مزید دو مریض انتقال کرچکے ہیں۔

 

 ملک بھر میں ڈینگی کے کیسسز سامنے آرہے ہیں، صوبہ سندھ میں ڈینگی کے مزید 335 کیسز رپورٹ ہوچکے جن میں سے دو سو ستاون کا تعلق سندھ کے دارالحکومت کراچی سے ہے۔خیبرپختونخوا میں بھی ڈینگی نے اپنے وار تیز کردیے ہیں، ڈینگی سے ایک مریض انتقال کرگیا جبکہ مزید 259 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، وبا میں مبتلا 175 افراد کا تعلق صوبائی دارالحکومت پشاور سے ہے۔

 

دوسری طرف پنجاب میں بھی ڈینگی کے مزید 226 کیسز  رپورٹ سامنے آئے ہیں، پنجاب حکومت نے ڈینگی کے مریضوں کی سہولت کے لیے ہیلتھ کارڈ پر ڈینگی کے علاج کا مختص کردیا ہے۔وزیرصحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے ڈینگی مریضوں کی سہولت کی خاطر صوبے بھر میں مزید ہسپتالوں کو بھی ہیلتھ کارڈ سسٹم میں لارہے ہیں تاکہ لوگ اس سے وبا کا مقابلہ کرسکیں۔

 

کورونا کا پتہ لگانے والا ماسک تیار