• Tuesday, 29 November 2022
خواتین پر تشدد کے واقعات کی روک تھام کرنا ہوگی:چیف جسٹس

خواتین پر تشدد کے واقعات کی روک تھام کرنا ہوگی:چیف جسٹس

اسلام آباد(نیاٹائم)چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمرعطا بندیال نے کہا ہے کہ آبادی میں اضافے سمیت موسمیاتی بدلاو خواتین پر تشدد اور دیگر ایشوز کا حل ضروری ہے۔

 

نویں انٹرنیشنل جوڈیشل کانفرنس کے اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ خواتین کو ایگزیکٹیو، مقننہ اور عدلیہ کی فیصلہ سازی میں جگہ دینا ضروری ہے۔عمر عطا بندیال کا یہ بھی کہنا تھا کہ خواتین پر تشدد کے واقعات قابل افسوس اور مذمت ہیں انہیں فوری طور پر روکنا ہوگا

 

عمر چیف جسٹس پاکستان نے مزید کہا کہ عدلیہ ملک کو سب کے لیے یکساں بنانے کی کوشش میں ہے، ہمارا کام غیرجانبداری سے انصاف فراہم کرنا ہے جو ہم نیک نیتی سے کررہے ہیں، جس کے خلاف فیصلہ آجائے وہ جاندار ہونے کی مہم شروع کرتا ہے، عوام اور اداروں کی طرف سے آئین کے احترام سے ہی ملک ترقی کر سکتا ہے۔

 

کے پی حکومت نے وفاق کو پولیس فورس دینے سے انکار کردیا