• Tuesday, 29 November 2022
جنسی ہراسگی معاملہ ، جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کا لیکچرار معطل

جنسی ہراسگی معاملہ ، جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کا لیکچرار معطل

کراچی (نیا ٹائم  ) شہر قائد میں طالبات کے احتجاج کے بعد کراچی کی جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی میں طالبہ کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزام میں لیکچرار منظور کلوڑ کو معطل کر دیا گیا ۔

جامعہ کے ترجمان کے مطابق ہراسمنٹ کے الزامات کے معاملے پر ٹیچر کو معطل کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے ، جس کے بعد میڈیکل یونیورسٹی میں طالبات کا جاری احتجاج ختم کر دیا گیا ۔

جامعہ کے ترجمان کے مطابق گزشتہ روز ہراسگی کا واقعہ رپورٹ ہوا جس پر رجسٹرار یونیورسٹی ڈاکٹر اعظم خان نے فوری طور پر ایکشن لیتے ہوئے مذکورہ استاد کو معطل کر کے شکایت کو اسی وقت ہراسمنٹ کمیٹی اور ڈسلپنری کمیٹی میں درج کر کے معاملے کی انکوائری شروع کر وا دی ۔

رجسٹرار ڈاکٹر اعظم خان کا کہنا ہے کہ  کمیٹی اپنی انکوائری ایک ہفتے کے اندر مکمل کر کے اس کے نتائج کا اعلان کرے گی ، انہوں نے مزید کہا کہ جے ایس ایم یو میں ہراسمنٹ کے خلاف مکمل  اورجامع پالیسی موجود ہے جو کہ ادارے کی ویب سائٹ کے پہلے صفحے پرذمہ داران کے ناموں کے ساتھ درج کی گئی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ جے ایس ایم یو میں ہراسمنٹ کے معاملات کو سنجیدگی اور سختی کے ساتھ لیا جاتا ہے تاکہ یونیورسٹی میں زیر تعلیم طلبہ و طالبات خود کو محفوظ محسوس کریں ۔

 

کیپٹن صفدر کے حامیوں اور جسٹس ریٹائرڈ اعجاز افضل کے بیٹے میں ہاتھا پائی