• Tuesday, 29 November 2022
پرفیوم کی ناگوار خوشبو پر دلہے نے ساس کو تقریب سے نکال دیا

پرفیوم کی ناگوار خوشبو پر دلہے نے ساس کو تقریب سے نکال دیا

لاہور (نیا ٹائم  ویب ڈیسک )انٹرنیٹ پر آج کل ایک دلہے میاں کے چرچے ہیں جنہوں نے اپنی ساس کے پرفیوم کی خوشبو پسند نہ آنے پر انہیں شادی کے وینیو  سے ہی نکل جانے کا کہہ دیا ۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 22 ستمبر کو ویب سائٹ ریڈٹ پر ایک صارف نے پوسٹ کی جو وائرل ہو گئی جس کے مطابق نوجوان نے کہا " میں نے اپنی شادی کے روز ساس کو شادی کے وینیو سے ہی نکال دیا تھا کیونکہ اس کے پرفیوم کی خوشبو مجھے پریشان کر رہی تھی "

صارف نے مزید لکھا " میری زندگی کے خاص دن ے موقع پر اس پرفیوم کی تیز مہک میرے سر میں درد کر رہی تھی ، بار بار چھینکیں آ رہی تھیں ، آنکھوں سے پانی بھی بہہ رہا تھا ، میری حالت اس وقت اور زیادہ بری ہو گئی جب میری ساس نے مجھے گلے لگایا ۔ "

دلہے میاں کا کہنا تھا کہ " اس پرفیوم کی وجہ سے ان کا وہاں کھڑا رہنا مزید دوبھر ہو گیا ، اس لیے انہوں نے فوٹو سیشن بیچ میں ادھورا چھوڑ دیا ۔ بعدازاں ان کی دلہنیا نے اپنی والدہ کو دلہے میاں سے دور رہنے کا مشورہ دیا ۔ "

ریڈٹ پر وائرل ہونے والی پوسٹ کے مطابق " اس کے بعد اگرچہ دلہے میاں کے سر میں درد برقرار رہا تاہم انہوں نے اپنی ساس سے کپڑے بدلنے کا کہا اور یہ بھی کہہ دیا کہ اگر وہ کپڑے تبدیل نہیں کر سکتیں تو پھر وہ وینیو سے ہی روانہ ہو جائیں ۔ "

 

امریکی شخص نے ایک منفرد گینیز ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا