• Tuesday, 29 November 2022
کیپٹن صفدر کے حامیوں اور جسٹس ریٹائرڈ اعجاز افضل کے بیٹے میں ہاتھا پائی

کیپٹن صفدر کے حامیوں اور جسٹس ریٹائرڈ اعجاز افضل کے بیٹے میں ہاتھا پائی

مانسہرہ (نیا ٹائم ) عدالت میں پیشی کے دوران احاطہ عدالت میں کیپٹن ریٹائرڈ صفدر اعوان  کے حامیوں اور جسٹس ریٹائرڈ اعجازافضل کے صاحبزادے سیف اعجاز میں اراضی کے تنازع پر سماعت کے دوران ہی ہاتھا پائی  ہو گئی ۔

ڈسٹرکٹ کورٹ مانسہرہ میں کیپٹن ریٹائرڈ صفدر اعوان اور جسٹس ریٹائرڈ اعجاز افضل کے صاحبزادے سیف اعجاز میں اراضی  کے تنازع کی سماعت چل رہی تھی ۔

جسٹس ریٹائرڈ اعجاز افضل کے بیٹے سیف نے جج کو شکات کی کہ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے حامیوں نے انہیں ہراساں کرنے کی کوشش کی ہے ، جس پر ایک بار پھر کمرہ عدالت میں کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی موجودگی میں ان کے حامیوں اور سیف اعجاز کے درمیان تکرار ہوئی جو بڑھ کر ہنگامہ آرائی اور پھر ہاتھا پائی ت پہنچ گئی ۔

احاطہ عدالت میں ہنگامہ آرائی پر جج نے پولیس طلب کر کے ہنگامہ آرائی کرنے پر کیپٹن  ریٹائرڈ صفدر کے 5 حامیوں کو حراست میں لینے کا حکم دیدیا ۔ ایڈیشنل سیشن جج مانسہرہ نے پولیس کو ملزموں کے خلاف کارروائی کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے ۔

 

ضلع لودھراں میں پولیس جرائم پیشہ عناصر کیخلاف ان ایکشن