• Tuesday, 29 November 2022
کے پی حکومت نے وفاق کو پولیس فورس دینے سے انکار کردیا

کے پی حکومت نے وفاق کو پولیس فورس دینے سے انکار کردیا

پشاور(نیاٹائم)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اورصوبائی وزیر شوکت یوسفزئی نےفیڈرل کو سکیورٹی فورس دینے سے انکار کردیا۔

 

میڈیا سے بات کرتے ہوئے شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا وفاقی وزیر داخلہ اسلام آباد کیلئے سکیورٹی طلب کررہے ہیں، اسلام آباد میں کون سے دہشتگردوں نے حملہ کرنا ہے جس کے لیے سکیورٹی مانگی جارہی ہے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ ہماری پولیس ہمارے صوبے کے لیے ہے، فیڈرل کو نہیں دیں گے، خیبر پختونخوا میں دہشتگردی کےخطرات ہیں، سکیورٹی کی زیادہ ضرورت اسلام آباد نہیں ادھر ہے۔

 

شوکت یوسفزئی نے کہا کہ صوبے کی سکیورٹی کا ہم خود بندوبست کرلیں گے، فیڈرل نے کوئی مدد نہیں کی،پاک افغان سرحد پرایشوز کو دیکھنا وفاق کا کام ہے  وہ بھی ہم ذمہ داری نبھا رہے ہیں، رانا ثنااللہ نے شہبازشریف کے ساتھ ملکر ماڈل ٹاؤن میں جو ظلم کیا وہ یہ دہرانا چاہتے ہیں، دھمکیاں دی جا رہی ہیں، راناثنااللہ آپ سیاسی ورکر ہیں یا کسی گینگ کو لیڈ کرتے ہیں۔

 

صوبائی وزیر نے کہا کہ جمہوری احتجاج کو روکنے سے اس کے نتائج بہت بھیانک ہوسکتے ہیں،آپ کی گورنمنٹ صرف ستائیس کلو میٹر پر محیط ہے، پنجاب، کشمیر اورخیبر پختونخوا میں ہماری گورنمنٹ ہے، آپ یہ نہ سوچیں کہ ہم پر چڑھائی کریں گے، اسلام آباد کے چاروں طرف سے ہماری گورنمنٹ ہے۔

 

اسحاق ڈار کو بری کیے جانے کی تیاری ہورہی ہے؛فواد چودھری