• Tuesday, 29 November 2022
عفت عمر کو ٹرانس جینڈر بِل کی حمایت کرنا التا پڑگیا

عفت عمر کو ٹرانس جینڈر بِل کی حمایت کرنا التا پڑگیا

لاہور(نیاٹائم)پاکستان شوبزانڈسٹری کی سینئراداکارہ عفت عمرکو ٹرانس جینڈربِل کے حق میں بولنے پر تنقید کا سامنا ہے۔

 

متنازعہ بیانات کے باعث خبروں کی سُرخیوں کا حصہ رہنے والی اپوزیشن اداکارہ عفت عمر نے ٹرانس جینڈر بِل کی بھرپور سپورٹ کا اعلان کیا ہے۔اداکارہ نے اپنے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل سے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں مکمل طور پر ٹرانس جینڈر ایکٹ کی سپورٹ کرتی ہوں اور اسکے خلاف ایسی تمام پارٹیوں اور ذہنیت سے نفرت اور مذمت کرتی ہوں جو اس بل کے خلاف پروپیگنڈے کرنے میں اپنی توانائیاں صرف کررہے ہیں۔

 

ٹرانس جینڈر بِل کی حمایت کرنے پراداکارہ کو ٹوئٹر صارفین نے آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے لفظی گولہ باری کی ہے، صارفین کا کہنا ہے کہ ان جیسے لوگوں کی وجہ سے ہی ہمارا معاشرہ خراب اور برباد ہو رہا ہے۔ایک صارف نے کہا کہ آپ خود کو مسلمان کہتی ہیں آپ کو ایسے گناہ کو پروموٹ کرنے کے بجائے شرم کرنی چاہیے اور ایسے کاموں کی مذمت کرنی چاہیے۔

 

اداکارفیروزخان کاطلاق کےبعدپہلا بیان سامنے آگیا