• Thursday, 29 September 2022
بابر،رضوان کی جوڑی نے ایک اور اعزاز حاصل کرلیا

بابر،رضوان کی جوڑی نے ایک اور اعزاز حاصل کرلیا

کراچی(نیاٹائم)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم اور وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے انڈیا سے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک اور اعزاز چھین کرکے اپنے نام کرلیا۔

 

بابراعظم اور رضوان کی اوپننگ جوڑی نے ٹی ٹوئنٹی کی چھتیس اننگز میں 56.73 کے تناسب سے 1929رنز بنائے ہیں جبکہ انڈین جوڑی روہت شرما اور شیکھر دھون نے 52 اننگز میں 33.51 کے تناسب سے 1743 رنز بنارکھے ہیں۔بابر اور رضوان نے ٹی ٹوئنٹی میں ٹارگٹ کا تعاقب کرتے ہوئے بغیر کسی نقصان ایک سو پچاس پلس رنز کا ٹارگٹ دو بار عبور کیا ہے۔پاکستان 2021 کے ٹی20 ورلڈکپ میں روایتی حریف ہندوستان کو بھی دس وکٹوں کی شکست سے دوچار کیا تھا۔

 

قبل ازیں گزشتہ دن پاکستان نے انگلینڈ کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچ میں دس وکٹوں سے شکست دیکر سیریز ایک ایک سے برابر کردی تھی، دونوں ٹیمیں آج شام پھر نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں آمنے سامنے آئیں گی۔گزشتہ دن کھیلے گئے میچ میں کپتان بابراعظم نے سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میچز جیتنے والے پاکستانی کپتان بننے کااعزاز بھی حاصل کرلیا، انہوں نے یہ اعزاز سرفراز احمد سے چھینا۔

 

بابر اعظم اور رضوان کی اوپننگ جوڑی ختم کرنے کی تجویز