• Tuesday, 29 November 2022
لودھراں پولیس اور اسپائرگروپ آف کالجز کے درمیان معاہدہ

لودھراں پولیس اور اسپائرگروپ آف کالجز کے درمیان معاہدہ

لودھراں(نیاٹائم)ڈی پی او محمد کاشف اسلم کا پولیس افسران ،شہداء کے بچوں کی ویلفیئر اورتعلیم کے لیے احسن اقدام، پولیس ملازمین اور شہدائے پولیس کے بچوں کو تعلیمی سفر جاری رکھنے کے راستے آسان کردیے گئے۔

 

لودھراں پولیس اور اسپائر گروپ آف کالجز کے مابین معاہدے پہ دستخط ہوئے ہیں جس کے مطابق شہداء پولیس افسران کے بچوں کی فیسوں میں 100 فیصد ڈسکاؤنٹ ہوگا جبکہ حاضر سروس پولیس افسران کے بچوں کا داخلہ فری اور فیسوں میں 50 فیصد رعایت ملے گی۔تقریب کے مہمان خصوصی ڈی پی او کاشف اسلم چوہدری کا کہنا تھا کہ پولیس افسران ،اہلکاران اور شہداء کے بچوں کے ویلفیئر کے لیے اقدامات کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ کالج کی کاوش سے لودھراں پولیس کے بچوں کو معیاری تعلیم کے حصول میں مدد ملے گی۔ تعلیم ایک زیور ہے اور پڑھے لکھے لوگ ہی ایک اچھا معاشرہ قائم کرسکتے ہیں۔ اس موقع پر ڈائریکٹر اسپائر کالج محمد سعید کوثر کا کہنا تھا کہ عوام کی جان و مال کی حفاظت کرنے والے پولیس اہلکار و افسران باعث فخر ہیں۔

 

لاہور کے سرکاری سکولوں کی تعمیر و مرمت کیلئے فنڈز جاری