• Tuesday, 29 November 2022
ضلع لودھراں میں پولیس جرائم پیشہ عناصر کیخلاف ان ایکشن

ضلع لودھراں میں پولیس جرائم پیشہ عناصر کیخلاف ان ایکشن

لودھراں(نیاٹائم)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کاشف اسلم چوہدری کی ہدایات پر ضلعی پولیس کا مختلف علاقوں میں آپریشن جرائم پیشہ عناصر کو گرفتار کرکے منشیات اور ناجائز اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔

 

ترجمان پولیس عمران طلحہ کے مطابق ضلعی پولیس کے مختلف تھانوں نے  کاروائیوں کے دوران 15 مقدمات درج کرکے 15 ملزمان کو گرفتار کیا۔اس کریک ڈاؤن میں سنگین مقدمات میں مطلوب عرصہ دراز سے اشتہاری قرار دیے جانے والےچھ اشتہاری مجرمان بھی گرفتار کئے گئے۔گرفتار ملزمان سے پانچ کلو بھنگ،ایک کلو چرس 191 لیٹر شراب ،سات پسٹلز اور آٹھ گولیاں  برآمد ہوئیں۔

 

ڈی پی او لودھراں کا کا کہنا تھا کہ آئی جی پنجاب اور ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب کی ہدایات پر ضلع بھر میں سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ برق رفتاری سے جاری ہے اور انسانیت کے دشمنوں کو ہر صورت پابند سلاسل کرنے کیلئے ضلعی پولیس تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے،عوام بھی پولیس کا معاون بنے اور محب وطن شہری کی حیثیت سے امداد کرے۔

 

بہاول وکٹوریہ ہسپتال میں صفائی کی صورت حال شدید ناقص