• Friday, 30 September 2022
عمران خان نے وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کو چیلنج دے دیا

عمران خان نے وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کو چیلنج دے دیا

اسلام آباد (نیا ٹائم) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف و سابق وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کو چیلنج کر دیا ، کہتے ہیں 25 مئی کو ہم پر امن احتجاج کر رہے تھے اور ہماری تیاری نہیں تھی  ، اب رانا ثناء اللہ کو فکر کرنی چاہئی ، اب ہم بھرپور تیاری کے ساتھ اسلام آباد آئیں گے ۔

اسلام آباد میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ رانا ثناء اللہ تم سے وعدہ ہے کہ تم اسلام آباد میں کہیں بھی چھپ نہیں سکو گے ۔ ہفتے کو فیصلہ کریں گے کہ اسلام آباد کب آنا ہے ۔کال دینے کا فیصلے ہمارے ٹائیگرز کی تیاری پر منحصر ہو گا ، ہم ملک میں حقیقی آزادی لائیں گے ۔

حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ یہ اپنے کرپشن کیسز معاف کروا رہے ہیں اور لوگ مہنگائی کے سیلاب میں ڈوب رہے ہیں ۔ آئی ایم نے تو واضح طور پر کہا ہے کہ بجلی ابھی مزید مہنگی ہو گی ۔  ان کا حکومت میں آنے کا بنیادی مقصد عوامی خدمت نہیں بلکہ اپنی چوری بچانا تھی ۔

عمران خان نے دعویٰ کیا کہ ہم روس سے پانچ ماہ پہلے ہی سستے تیل اور گندم کیلئے بات چیت کر چکے تھے ۔ پاکستان میں بدترین مہنگائی پر بھی انہیں جرات نہیں کہ وہ روس سے سستا تیل یا گندم لیں ۔

فواد چوہدری نے چیف جسٹس پاکستان کی رائے کو آئین کے منافی قرار دیدیا