• Friday, 30 September 2022
نیشنل  سٹیڈیم میں میچ سے قبل سپائیڈر کیمرہ لگ گیا

نیشنل  سٹیڈیم میں میچ سے قبل سپائیڈر کیمرہ لگ گیا

کراچی (نیا ٹائم سپورٹس ڈیسک ) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ سے قبل نیشنل سٹیڈیم کراچی میں سپائیڈر کیم لگا دیا گیا ۔ اس سے قبل پہلے میچ میں گراونڈ میں سپائیڈر کیم دستیاب نہیں تھا۔ سپائیڈر کیم دوسرے میچ کی کوریج کرے گا ۔

واضح رہے پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان کھیلے جانے والے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ سے قبل نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے اور اس کے تدارک کیلئے حسب روایت سکیورٹی اداروں کی جانب سے ریہرسل کی جا رہی تھی اسی دوران گراونڈ سے اوپر گزرتے ہوئے سپائیڈر کیم کی کیبل ہیلی کاپٹر    کے ٹائر کے ساتھ الجھ گئی ۔

اس کی وجہ سے پہلے تو ہیلی کاپٹر نے ہچکولا کھایا اور اسی دوران سپائیڈر کیم بھی قلابازیاں کھاتے ہوئے نیچے گراونڈ پر آ گرا ۔ براڈ کاسٹر عملے نے فوری طور پر سپائیڈر کیم کو اٹھا کر اس کا جائزہ لیا اور اسے کنٹرول روم منتقل کر دیا ۔

سپائیڈر کیم گر کر ٹوٹ جانے کی وجہ سے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے پہلے میچ کے دوران گراونڈ میں  سپائیڈر کیم کی سہولت موجود نہیں تھی ۔

 

بابر اعظم اور رضوان کی اوپننگ جوڑی ختم کرنے کی تجویز