• Friday, 30 September 2022
ہالی ووڈ اداکار مارشل آرٹ کے چیمپئن بن گئے

ہالی ووڈ اداکار مارشل آرٹ کے چیمپئن بن گئے

لاہور (نیا ٹائم ویب ڈیسک )مشہور ہالی ووڈ فلموں وینم ، میڈکس اور فیوری روڈ کی وجہ سے دنیا میں پہچان رکھنے والے معروف ہالی ووڈ اداکارہ ٹام ہارڈی ایکشن فلموں کے ساتھ حقیقی دنیا میں بھی کسی سے کم نہیں ، اداکارہ نے حال ہی میں مارشل آرٹ چیمپئن بھی بن گئے ۔

اداکارہ نے حال ہی میں ہونے والی مارشل آرٹ چیمپئن شپ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹائٹل اپنے نام کیا اور مداحوں کو حیران کر دیا ۔

45 سالہ ٹام ہارڈی نے برطانیہ میں ہونے والی برازیلین جوجیسٹو اوپن چیمپئن شپ میں اچانک شرکت کرتے ہوئے بلیو بیلٹ مقابلہ جیت لیا ۔ یہ مقابلہ 17 ستمبر کو ہوا تاہم اب انسٹا گرام پر ٹام ہارڈی نے چیمپئن شپ میں اپنی شرکت کی وجہ بتائی ہے ۔

انہوں نے کہا ہے کہ ایک عالمی غیر منافع بخش ادارے کی شعور اجاگر کرنے کی مہم کے حوالے سے چیمپئن شپ منعقد کروائی گئی تھی ۔میرے لیے بھی یہ اعزاز می بات تھی کہ ایک ایسے فلاحی ادارے کی نمائندگی  جو لوگوں کو نشے کی لت سے دور رکھنے اور ان کی ذہنی صحت کی بہتری کیلئے کام کر رہی ہے ۔

ہالی ووڈ وٹار نے مزید کہا ہے کہ جوجیسٹو سے انہیں اندرونی طور پر مضبوط بننے میں مدد ملی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایک مشغلے کے طور پر انہوں نے سادہ تربیت حاصل کر کے اندرونی مضبوطی اور سکون حاصل کیا ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ میں بتا نہیں  سکتا کہ اس کے میری زندگی پر کیا اثرات مرتب ہوئے ہیں  ۔

اداکار اپنے اصل نام ایڈروڈ ہارڈی کے تحت ہی اس مقابلے میں شریک ہوئے تھے ۔ ٹام ہارڈی ماضی میں خود بھی منشیات کے استعمال کی وجہ سے مختلف مسائل کا شکار رہ چکے ہیں ۔ اس سے قبل بھی ٹام ہارڈی نے اگست 2022 ء میں جوجیسٹو مقابل میں 2 میڈل جیتے تھے ۔

 

انجلینا جولی کی پاکستان آمد پر شرمندگی ہوئی ، نور بخاری