• Friday, 30 September 2022
بابر اعظم اور رضوان کی اوپننگ جوڑی ختم کرنے کی تجویز

بابر اعظم اور رضوان کی اوپننگ جوڑی ختم کرنے کی تجویز

لاہور (نیا ٹائم سپورٹس ڈیسک)انگلینڈ کے سابق کپتان ناصر حسین نے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور وکٹ کیپر محمد رضوان کی اوپننگ جوڑی ختم کرنے کی تجویز دیدی ۔

سابق انگلش کپتان نے تجویز دی ہے کہ محمد رضوان کی جوڑی کپتان بابر اعظم کے بجائے بیٹر شان مسعود کے ساتھ بنائی جائے تو پاکستانی بیٹنگ کہیں بہتر پرفارم کر سکتی ہیں ۔

کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق کئی ریکارڈ توڑنے اور ڈومیسٹک کرکٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے لیفٹ ہینڈ بیٹر شان مسعود کی قومی ٹیم  میں واپسی ہوئی ہے لیکن اس کے باوجود انہیں چوتھے نمبر پر رکھا گیا ہے ، پاکستانی ٹیم کی جانب سے اب بھی بابر اعظم اور محمد رضوان سے اوپننگ کروائی جا رہی ہے ۔

کاونٹی چیمپئن شپ اور ڈربی شائر کھیلنے کے دوران بیٹر شان مسعود کی جانچ کرنے والے سابق انگلش کپتان ناصر حسین نے کہا ہے کہ شان مسعود ایک فنشر نہیں بلکہ بہترین اوپننگ بلے باز ہے ۔ شان مسعود کو نمبر 4 پر کھیلنے کیلئے بھجوایا گیا جو کہ میری سمجھ سے بالاتر ہے ۔ کیونکہ جب شان مسعود کو بیٹنگ کیلئے بھجوایا گیا تو اس وقت صرف 5 اوورز کا کھیل باقی تھا ۔

 

قومی چیف سلیکٹر کا ورلڈ کپ سے قبل ٹیم میں تبدیلی کا اشارہ