
انجلینا جولی کی پاکستان آمد پر شرمندگی ہوئی ، نور بخاری
لاہور (نیا ٹائم) سابقہ ماڈل و اداکارہ نور بخاری نے اقوام متحدہ کے ادارے برائے پناہ گزین (یو این ایچ سی آر) کی نمائندہ خصوصی اور بالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی کے دورہ پاکستان کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ انجلینا جولی کی پاکستان آمد پر شرمندگی ہوئی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ انجلینا جولی کے پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورے اور پاکستانی شوبز شخصیات کے سیلاب متاثرین تک نہ پہنچنے پر شرمندہ ہوں ۔
انسٹا گرام پر سٹوری شیئر کرتے ہوئے نور بخاری نے لکھا " انجلینا جولی کو پاکستان میں دیکھ کر عجیب شرمندگی ہوئی ہے ، ہماری نام نہاد سلیبرٹیز اپنی فلم کی پروموشن کیلئے تو ہر شاپنگ مال اور گلی گلی میں ناچ رہے ہوتے ہیں لیکن وہ سیلاب متاثرین کی مدد میں کہیں نظر نہیں آئے ۔
انہوں نے اپنی سٹوری میں گلوکارہ حدیقہ کیانی اور اداکارہ ریشم کیلئے بھی لکھا کہ حدیقہ اور ریشم کو قبول کیا جائے اور جعلی شخصیات کو فالو کرنا چھوڑ کر حقیقت پسندی کی طرف آئیں ۔
واضح رہے ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورے پر پاکستان آئیں ہیں ، اس دوران اقوام متحدہ کی خصوصی سفیر نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورے کئے ہیں اور متاثرین سے ملاقات بھی کی ہے ۔ ان کی پاکستان آمد پر خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں ۔
برطانوی ماڈل نے گلوکارہ آئمہ بیگ کی آڈیو کال لیک کر دی
متعلقہ خبریں
بلاگز
تجویز کردہ خبریں
مقبول ترین
نیوز لیٹر۔
روزانہ کی بڑی خبریں حاصل کریں بذریعہ