• Friday, 30 September 2022
خان صاحب تیاری پکڑیں ، ہم بھی تیار ہیں ، رانا ثناء اللہ

خان صاحب تیاری پکڑیں ، ہم بھی تیار ہیں ، رانا ثناء اللہ

اسلام آباد (نیا ٹائم) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے حتمی تحریک کے آغاز کے اعلان پر وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا ء اللہ کا بھی رد عمل سامنے آ گیا ۔ کہتے ہیں خان صاحب تیاری پکڑیں ، ہم بھی تیار ہیں ۔

پارلیمنٹ ہاوس میں  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ عمران خان جیسا شخص کوئی بات پوری کرے ممکن ہی نہیں ، خان صاحب تیاری کر لیں اور اسلام آباد آئیں ۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ ریڈ زون احتیاطاً سیل کی گئی ہے ، ریڈ زون آج کھولی جا رہی ہے تاہم خان صاھب نے جب آنے کا ارادہ ظاہر کیا تو ریڈ زون دوبارہ سیل کر دی جائے گی ۔

پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کو کنٹرول کرنے کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں  رانا ثناء اللہ نے کہا کہ مظاہرین پر آنسو گیس شیل اور ربڑ کی گولیاں برسانے کیلئے جدید ترین طریقہ اختیار کیا جائے گا ، اس بار احتجاجی مظاہرین سے نمٹنے کیلئے ڈرون کے استعمال پر بھی غور کیا جا رہا ہے ۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کے لانگ مارچ سے نمٹنے کیلئے دیگر صوبوں سے بھی پولیس فورس طلب کی ہے ، صوبوں نے فورس  نہ بھجوائی تو ان کے خلاف بھی کارروائی کریں گے ۔

 

خاتون جج کو دھمکیوں کےکیس میں عمران خان پرفردجرم عائد نہ ہوسکی