• Friday, 30 September 2022
بد بخت بیٹے نے اپنے ہاتھوں اپنی جنت جلا دی

بد بخت بیٹے نے اپنے ہاتھوں اپنی جنت جلا دی

کیرالہ (نیا ٹائم ویب ڈیسک )بد بخت بیٹے نے اپنے ہاتھوں ہی اپنی  جنت جلا ڈالی ، شراب کیلئے پیسے نہ دینے پر بد بخت بیٹے نے ماں کو آگ لگا ، تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

واقعہ بھارتی ریاست کیرالہ میں پیش آیا جہاں شرابی سفاک بیٹے نے  شراب کیلئے پیسے نہ دینے پر ماں کو آگ لگا دی ، بھارتی پولیس کے مطابق شرابی بیٹے نے 75 سالہ ماں  ماں کو جلا دیا ، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی ، پولیس نے جھلسی ہوئی خاتون کو طبی امداد کیلئے فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا ۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق خاتون کا 70 فیصد سے زائد جسم بری طرح جھلس چکا ہے ، جس کی وجہ سے ان کے بچنے کے امکانات بہت ہی کم ہیں ۔

پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خاتون کے بیٹے منوج کو گرفتار کر لیا ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بدبخت بیٹے نے ماں کو شراب کے پیسے نہ دینے پر مٹی کا تیل چھڑک کر آگ لگا کر جلا دیا تھا ۔ 

 

جہیزکی مانگ پوری نہ کرناجرم بن گیا،خاتون کاکان ہی کاٹ ڈالا