• Friday, 30 September 2022
جہیزکی مانگ پوری نہ کرناجرم بن گیا،خاتون کاکان ہی کاٹ ڈالا

جہیزکی مانگ پوری نہ کرناجرم بن گیا،خاتون کاکان ہی کاٹ ڈالا

اتراکھنڈ(نیاٹائم ویب ڈیسک)انڈیا میں 27 سالہ خاتون کو جہیز نہ دینے پر بہیمانہ تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے ان کا کان کاٹ دیا گیا۔یہ واقعہ انڈین  ریاست اتراکھنڈ کے شہر دیہرادون میں پیش آیا جہاں جہیز کی مانگ پوری نہ کرنے پر  پریتی نامی خاتون پچھلے  دس برسوں سے  ساس، سسر اور نند کی  طرف  سے تشدد کا نشانہ بن رہی تھیں مگر اب سسرالیوں نے ان کا کان ہی کاٹ ڈالا ہے۔

 

متاثرہ خاتون کے مطابق اسکی  شادی کو 14  برس ہوچکے ہیں، اہلخانہ پچھلے  دو ہفتوں سے رابطے کی کوشش میں تھے مگر میری طرف سے کوئی جواب نہ آنے پر وہ سسرال آگئے، جس وقت گھر والے پہنچے میں کچن میں بے ہوش  ہو گئی تھی،پریتی نے بتایا کہ اس وقت میرے جسم پر زخموں کے علاوہ درد سے جلد جلانے کے نشانات بھی موجود تھے، اسکے علاوہ ساس کی طرف  سے جان سے مار دینے کی دھمکیاں بھی دی جاتی تھیں۔انڈین  میڈیا کے مطابق پریتی دو بیٹوں اور ایک بیٹی کی والدہ ہیں،دوسری طرف  پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون کی درخواست پر کمپلین  درج کرلی گئی ہے جب کہ  ساس اور نند کو گرفتار بھی کرلیا گیا ہے۔

 

صارفین کی انٹرنیٹ سرگرمیوں کی مبینہ ٹریکنگ پرمیٹا کومقدمےکاسامنا