• Friday, 30 September 2022
برطانوی ماڈل نے گلوکارہ آئمہ بیگ کی آڈیو کال لیک کر دی

برطانوی ماڈل نے گلوکارہ آئمہ بیگ کی آڈیو کال لیک کر دی

کراچی(نیا ٹائم) برطانوی ماڈل طلولہ مایرنے الزام  لگایا ہے کہ پاکستانی سنگر آئمہ بیگ  نے اپنے منگیتر شہباز شگری کو دھوکہ دیا  ہے اور اس حوالے سے  برطانوی ماڈل نے آئمہ بیگ  کی آڈیو کال بھی لیک کر دی ہے ۔

 

سماجی رابطوں پراپنے ایک پیغام میں برطانوی ماڈل  طلولہ مایر کا کہنا  تھا  کہ پاکستانی گلوکارہ  آئمہ بیگ کے کسی دوسرے شخص کیساتھ بھی  تعلقات تھے۔مایر  کی جانب سے  دعویٰ کیا گیا  کہ آئمہ بیگ  نے اس کے سابق بوائے فرینڈ قیس احمد کیساتھ تعلقات کی وجہ سے شہباز شگری سے رشتہ ختم کیا۔برطانوی ماڈل کا کہنا ہے کہ  پاکستانی گلوکارہ  خود کو بچاناچاہتی ہیں جبکہ ماڈل نے قیس احمد ، آئمہ بیگ اور شہباز شگری کیساتھ ہونے والی سوشل میڈیا پر چیٹ کا سکرین شاٹ بھی پوسٹ کیا۔ طلولہ مایر نے ایک آڈیو کال بھی لیک کی ہے جو مبینہ طور پر آئمہ اور قیس کی ہے جس میں قابلِ اعتراض اور غیر اخلاقی  بات چیت  کی گئی ہے۔

 

 برطانوی ماڈل کیجانب سے مذکورہ آڈیوز اور چیٹ کے سکرین شاٹ شیئر ہونے کے بعد اُنکا انسٹاگرام اکاؤنٹ بند ہوگیا ہے جس کا الزام انہوں نے آئمہ بیگ  پر عائد کیا ہے۔سماجی رابطوں کے  صارفین نے مذکورہ واٹس ایپ آڈیو کال کو اپنے اکاؤنٹس پر شیئر کیا ہے لیکن  ان الزامات پر گلوکارہ آئمہ بیگ کیجانب سے تاحال کوئی تردید یا تصدیق سامنے نہیں آئی ۔پاکستانی گلو کار پر بر طانوی ماڈل کی جانب سے کی گئی الزام تراشیوں کے بعد  نیا پنڈورا باکس ٹویٹر پر اس وقت ٹاپ ٹرینڈ بن چکا ہے اور صارفین پر اس  پر مختلف قسم کے کمنٹس بھی کر رہے ہیں ۔

 

 

بالی ووڈ جوڑے کی شادی کا منفرد کارڈ سوشل میڈیا پر وائرل