
بالی ووڈ جوڑے کی شادی کا منفرد کارڈ سوشل میڈیا پر وائرل
ممبئی(نیا ٹائم ویب ڈیسک)بالی ووڈ کے اداکار علی فضل اور ریچا چڈھا کی شادی کا منفرد دعوت نامہ سماجی رابطوں پروائرل ہوگیا۔
سوشل میڈیا پر سامنے آنے والا شادی کا کارڈ ماچس کی ڈبیا کی شکل جیسا ہے جس پر ایک لڑکے اورلڑکی کی تصویر ہے جو سائیکل پر بیٹھے ہوئے ہیں اور اس پر " کپل میچز" لکھا ہوا ہے۔ سرخ رنگ کے دلہن کے عروسی جوڑے میں جو لڑکی سائیکل پر بیٹھی ہے وہ ریچا چڈھا جبکہ لڑکا علی فضل ہیں۔کارڈ کے ڈیزائنر کے مطابق کیوں کہ اداکار علی فضل اور ریچا چڈھا اسی کی دہائی کے ہیں اس لیے کارڈ کا تھیم بھی پرانے زمانے کا ہی رکھا گیا ہے اور اسے انڈین فلم کےاشتہار جیسا بھی بنایا گیا ہے۔
انڈین میڈیا رپورٹس کا کہنا ہے کہ بالی ووڈ اداکارعلی فضل اور ریچا چڈھا اکتوبر کے پہلے ہفتے میں شادی کررہے ہیں جس کی مرکزی تقریب ممبئی میں ہوگی جب کہ ممبئی اور دہلی میں استقبالیہ کی تقاریب ہوں گی۔واضح رہے کہ اس سے پہلے اداکار علی فضل اور ریچا چڈھا نے اپنی شادی کورونا وائرس کے باعث ملتوی کردی تھی تاہم اب کورونا کیسز میں کمی کی وجہ سے دونوں اداکاراوں کی جانب سے اگلے مہینے شادی کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کی تیاریاں بھی جاری ہیں ۔
اداکار فیروز خان اور علیزہ کے درمیان علیحدگی کی تصدیق
متعلقہ خبریں
بلاگز
تجویز کردہ خبریں
مقبول ترین
نیوز لیٹر۔
روزانہ کی بڑی خبریں حاصل کریں بذریعہ