• Friday, 30 September 2022
قومی چیف سلیکٹر کا ورلڈ کپ سے قبل ٹیم میں تبدیلی کا اشارہ

قومی چیف سلیکٹر کا ورلڈ کپ سے قبل ٹیم میں تبدیلی کا اشارہ

لاہور(نیا ٹائم) پاکستان  کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر محمد وسیم نے ورلڈکپ سے پہلے قومی سکواڈ میں تبدیلی کا اشارہ دے دیا۔

 

نجی ٹی وی چینل سے بات چیت  کرتے ہوئے قومی چیف سلیکٹر محمد وسیم  کا کہنا تھا  کہ آسٹریلیا میں شیڈول ٹی ٹوئنٹی  ورلڈکپ سےپہلے کرکٹ  ٹیم کا مڈل آرڈر مسائل کا شکار ہے اسی لیے  ہم مختلف کمبی نیشنز آزمانے کی کوشش کررہے ہیں۔محمد وسیم نے کہا کہ اوپنر فخر زمان کی انجری اور فٹنس مسائل برقرار رہے تو سکواڈ میں تبدیلی کا آپشن موجود ہے جس کیلے کچھ نام بھی  زیر غور ہیں۔ قومی چیف سلیکٹرنے کہا کہ نیشنل ٹی ٹوئنٹی  کپ میں شاندار کاکردگی کا مظاہرہ کرنے والے بیٹر صائم ایوب اور شرجیل خان کے نام اٹھارہ  رکنی سکواڈ کا حصہ ہیں مگر ٹاپ 15 میں شامل نہیں۔

 

نیشنل سٹیڈیم کراچی کی پچز کے حوالے سے  محمد وسیم کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا میں ورلڈ کپ ضرور ہے مگر ایسا نہیں کہ یہاں کھیل کر تیاری کا موقع نہیں ملے گا لیکن  میگا ایونٹ سے  پہلے جیت کا تسلسل بہت اہمیت کا حامل ہوتا ہے۔چیف سلیکٹرنے اعتراف کیا کہ ایشیاکپ کے فائنل اور انگلینڈ کیخلاف سیریز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی  میچ میں  پاکستان  کرکٹ ٹیم کی پرفارمنس اچھی نہیں تھی۔محمد وسیم نے مزید کہا کہ قومی ٹیم کو کھیلنے کے لیے  ایک روزہ  میچز کم ملتے ہیں اسی  وجہ سے آئرلینڈ کیخلاف سیریز میں زیادہ نئے پلیئرز  کو نہیں آزمایا گیا۔

 

 

بدترین کارکردگی ، بابر اعظم سے تیسری پوزیشن بھی چھن گئی