• Friday, 30 September 2022
اداکارفیروزخان کاطلاق کےبعدپہلا بیان سامنے آگیا

اداکارفیروزخان کاطلاق کےبعدپہلا بیان سامنے آگیا

کراچی(نیاٹائم)پاکستانی اداکار فیروز خان نے سابقہ اہلیہ علیزا سلطان کے ساتھ تمام تعلقات ختم کرنے کا باضابطہ اعلان کر دیا ہےگزشتہ روز فیملی جج شرقی کی عدالت میں اداکار فیروز خان کی طرف سے بچوں سے ملاقات کرانے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ 

 

درخواست گزار فیروز خان اپنے وکیل کے ساتھ عدالت  پیش ہوئے جب کہ انکی سابقہ اہلیہ   علیزا سلطان اپنے بچوں اور ایس ایچ او گلستان جوہر کے ہمراہ کورٹ  میں پیش ہوئیں۔دوران سماعت علیزا نے فیروز  پر تشدد کا الزام عائدکیا جب کہ  اداکار نے سابقہ اہلیہ کے تمام الزامات  کو مستردکردیا، عدالت نے  بچوں کی حوالگی کے مقدمے کی مزید سماعت یکم اکتوبر تک ملتوی کردی۔تاہم اب اداکارفیروز خان نے بھی انسٹاگرام پر ایک پوسٹ  کی ہے  اور بتایا کہ ان کی طلاق 3 ستمبر 2022 کو ہوئی اور  اب انہوں نے بچوں سلطان اور فاطمہ کی حوالگی کیلئے عدالت میں کیس دائر کر رکھا ہے۔

 

اداکار  نے اپنی پوسٹ میں پچھلے روز عدالت کا احوال بتایا اور لکھا کہ 'مجھے اپنے ملک کی عدالت کے انصاف پر پورا یقین  ہے، میرے دل میں سابقہ اہلیہ کیلئے احترام ہے کیونکہ وہ میرے بچوں کی والدہ ہیں۔فیروز خان نے مزید لکھا 'میں خوفزدہ ہوں اور مزید اس ایشو پر بات کرنے کی حالت میں نہیں ہوں کیونکہ مقدمہ  عدالت میں ہے۔

 

 

اداکار فیروز خان اور علیزہ کے درمیان علیحدگی کی تصدیق