• Friday, 30 September 2022
اداکار فیروز خان اور علیزہ کے درمیان علیحدگی کی تصدیق

اداکار فیروز خان اور علیزہ کے درمیان علیحدگی کی تصدیق

کراچی (نیا ٹائم) پاکستانی اداکار فیروز خان اور ان کی اہلیہ علیزہ کے درمیان علیحدگی ہو گئی ، اہلیہ نے سوشل میڈیا اکاونٹ کے ذریعے علیحدگی کی تصدیق بھی کر دی ۔

سوشل میڈیا پر علیزہ نے ایک پوسٹ میں لکھا کہ ہمارے چارہ سالہ ازدواجی زندگی الجھنوں کا شکار رہی ، اس عرصے کے دوران میرے شوہر کی جانب سے مسلسل جسمانی اور نفسیاتی تشدد کے ساتھ ساتھ بے وفائی اور بلیک میلنگ کا بھی سامنا رہا ۔

انہوں نے لکھا کہ سوچ بچار کے بعد اس نتیجے پر پہنچی ہوں کہ میں اپنی زندگی اس خوفناک انداز کے ساتھ نہیں گزار سکتی ، میں نہیں چاہتی کہ میرے بچے ایسے تشدد پسندانہ ماحول میں پرورش پائیں ۔

واضح رہے آج ہی کراچی کی مقامی عدالت میں اداکار فیروز خان کو عدالتی اجازت کے بغیر بچوں سے ملاقات سے بھی روک دیا ہے تھا ۔ فیملی کورٹ شرقی میں اداکار فیروز خان  کی طرف سے بچوں سے ملاقات کی درخواست پر بھی سماعت ہوئی ۔

اداکار نے موقف اختیار کیا تھا کہ وہ بچوں کا خرچ ادا کر رہے ہیں سکول میں بھی داخلہ دلوایا ہے مگر بچوں کی والدہ انہیں سکول نہیں بھجوا رہی ہیں ۔

دوسری طرف اداکار کی اہلیہ نے کہا ہے کہ میں گلستان جوہر میں رہتی ہوں جبکہ بچوں کا سکول ڈیفنس میں ہے وہاں تک کیسے لے جاوں ۔ عدالت نے کیس کی سماعت 2 ہفتوں تک معطل کر دی ہے ۔

واضح رہے گزشتہ دنوں معروف پاکستانی اداکار فیروز خان اور ان کی اہلیہ کے درمیان علیحدگی کی خبریں سوشل میڈیا پر گردش کر رہی تھیں ۔

فیروز خان اور ان کی اہلیہ علیزہ نے انسٹا گرام پر بھی ایک دوسرے کو ان فالو کر دیا تھا ، دونوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹس سے ایک دوسرے کی تصاویر  بھی ہٹا دی تھیں ۔ دونوں کی شادی 2018 ء میں ہوئی تھی اور ان کے دو بچے ایک بیٹا اور بیٹی ہیں ۔

 

بھارتی کامیڈین راجوشری واستو اپنے مداحوں کو افسردہ کرگئے