
عمران خان نے حتمی تحریک کا اعلان کر دیا ، عوام سے ساتھ دینے کی اپیل
لاہور (نیا ٹائم)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے ہفتے سے حکومت کے خلاف حتمی تحریک شروع کرنے کا اعلان کر دیا ۔ عوام سے تحریک میں ساتھ دینے اور باہر نکلنے کی اپیل کر دی ۔
لاہور میں وکلاء کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ملک کو سب سے زیادہ ضرورت قانون کی بالادستی کی ہے ۔ انصاف کے نظام کو ٹھیک کئے بغیر ملکی معیشت ٹھیک نہیں ہو سکتی ، انہوں نے کہا کہ جب تک ملک میں قانون کی بالادستی نہیں ہوتی بیرونی سرمایہ کاری نہیں آئے گی ۔
انہوں نے کہا کہ قانون کی بالادستی قائم نہ ہو تو ملک میں کرپشن ہوتی ہے ۔ موجودہ صورتحال میں وکلاء پر بڑی ذمہ داریاں ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف ، ورلڈ بینک کہتے ہیں کہ پاکستان سری لنکا بننے جا رہا ہے ۔ آج پاکستان میں مہنگائی تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے ۔ ہم ملک کو اس دلدل سے نکالیں گے ۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ بیرون ملک 5 لاکھ پاکستانی سرمایہ کاریی کر دیں تو کسی سے قرض مانگنے کی ضرورت نہ پیش آئے ۔
انہوں نے کہا کہ کوئی بھی آپ کو نامعلوم نمبر دے دھمکی دے تو اسے جوابی دھمکی دیں اس کو دھمکی دیں کہ آزادی اظہار رائے میرا آئینی و قانونی حق ہے ۔
سابق وزیر اعظم نے حکومت کے خلاف تحریک چلانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہفتے سے حکومت کے خلاف میری تحریک شروع ہو جائے گی ۔ جب آپ کو کال دوں تو میرے ساتھ نکلو ، کوئی ایک مغربی ملک ایسا نہیں جس کے وزیر اعظم کے اربوں روپے کے پراپرٹی ملک سے باہر ہو ۔ انہوں نے کہا کہ پڑوسی ملک بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی کی باہر کتنی پراپرٹیز ہیں ؟ کسی ملک میں ایس کوئی تصور ہی نہیں کہ کسی ملک کا وزیر اعظم بیرون ملک پراپرٹیز رکھے ۔
حکومت پی ٹی آئی کے خلاف کارروائی کرنے میں ناکام
متعلقہ خبریں
بلاگز
تجویز کردہ خبریں
مقبول ترین
نیوز لیٹر۔
روزانہ کی بڑی خبریں حاصل کریں بذریعہ