بدترین کارکردگی ، بابر اعظم سے تیسری پوزیشن بھی چھن گئی

بدترین کارکردگی ، بابر اعظم سے تیسری پوزیشن بھی چھن گئی

دبئی (نیا ٹائم سپورٹس ڈیسک )آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی کیلئے نئی رینکنگ جاری کر دی ، آوٹ آف فارم پاکستانی کپتان بابر اعظم سے تیسری پوزیشن بھی چھن گئی ، بابر اعظم تنزلی کے بعد ٹی ٹوئنٹی میں چوتھے نمبر پر چلے گئے ۔

آئی سی سی کی طرف سے جاری کردہ نئی رینکنگ کے مطابق بھارتی کھلاڑی سوریا کمار یادیو نے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم سے تیسری پوزیشن چھین لی ہے ۔ سوریا کمار نے 780 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی ہے ۔

ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پاکستانی ٹیم کے اوپنر بیٹر محمد رضوان 825 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں ، دوسرے نمبر پر جنوبی افریقہ کے ایڈن مارکرم  ہیں جن کے 792 پوائنٹس ہیں ۔

واضح رہے گزشتہ روز کراچی میں ا نگلینڈ کے خلاف کھیلے جانے والے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں کپتان بابر اعظم نے 31 رنز بنائے تھے ۔ جبکہ ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی میں بھی ان کی کارکردگی انتہائی بری رہی تھی ۔

آئی سی سی کی طرف سے جاری ہونے والی رینکنگ کے مطابق باولنگ میں کوئی بھی پاکستانی ٹاپ ٹین میں جگہ بنانے میں ناکام رہا ہے ۔ البتہ حارث روف اپنی بہتر باولنگ کی بدولت  پوزیشن میں بہتری لائے ہیں اور وہ 21 نمبر پر آ گئے ہیں ۔

 

بسمہ معروف ماں بننےوالی کھلاڑیوں کےحق میں بول پڑیں