ہم نے ملکی معیشت آئی ایم ایف  کے حوالے کر دی ہے ، فضل الرحمن

ہم نے ملکی معیشت آئی ایم ایف  کے حوالے کر دی ہے ، فضل الرحمن

سکھر (نیا ٹائم) جمعیت علمائے اسلام اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے ہم نے ملکی معیشت  معاہدے کر کے آئی ایم ایف کے حوالے کر دی ہے ۔

سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ آزمائش کے ماحول میں کسی بھی سیاسی پارٹی کو تنقید کا نشانہ نہیں بناوں گا ۔ فضائی معائنے کےد وران دیکھا کہ کہیں بھی راستہ نہیں ہے ،ہر طرف پانی ہی پانی نظر آتا ہے ۔ حکومت کا بھی فرض بنتا ہے کہ امدادی سامان لے کر آنے والے طیاروں سے عوام کو ریلیف پہنچائیں ۔

انہوں نے کہا کہ تمام سماجی تنظیموں کو بھی سیلاب متاثرین کیلئے کام کرنے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں ، سڑکوں کی مکمل تعمیر میں وقت درکار ہو گا لیکن حکومتوں سے گزارش ہے کہ امداد متاثرین تک پہنچتی نظر آنی چاہئے ۔

مولانا فضل الرحمن ننے کہا کہ کوشش ہے کہ کسی طرح مہنگائی پر قابو پا لیں ، سیلاب کی تباہ کاریوں کی وجہ سے بھی حکومت کو مشکلات کا سامنا ہے ۔

ایک سوال کے جواب میں مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ ادارے آئین کے مطابق فیصلے کریں گے ، عمران خان پر فرد جرم لگنے والی ہے اس لیے وہ سیاسی شہید بننے کی کوشش کر رہے ہیں ۔

ملکی معیشت کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے سربراہ جے یو آئی ف نے کہا کہ ہم نے ملکی معیشت کو معاہدے کر کے عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کے حوالے کر دیا ہے ۔ جس پارٹی کی وجہ سے یہ سب کچھ ہوا ہے آج وہ کہتی ہے کہ ہم ملک کو حقیقی آزادی دلائیں گے ۔

 

پریشان کن حالات کا سامنا ہے ، سب کو صبر کرنا ہو گا ، عائشہ غوث پاشا