سیلاب متاثرین بحالی، این ڈی ایم اے کیلئے10 ارب روپے کی منظوری

سیلاب متاثرین بحالی، این ڈی ایم اے کیلئے10 ارب روپے کی منظوری

اسلام آباد (نیا ٹائم) ای سی سی  نے این ڈی ایم اے کے سیلاب متاثرین بحالی آپریشن کیلئے امدادی سامان کی خریداری اور لاجسٹسکس کی مد میں 10 ارب روپے کی فراہمی کی منظوری دے دی ۔

وزارت خزانے کی جانب سے این ڈی ایم اے کے لیے فوری طور پر 5 ارب روپے کی فراہمی کی ہدایت کی گئی ہے ۔ ای سی سی نے 18  اگست تک پہنچنے والے پابندی کی حامل اشیاء کی درآمدی کنسائنمنٹس بھی سرچارج کی وصولی کے ساتھ کلیئر کرنے کی منظوری دی ہے ۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پیرا سٹا مول کی قیمتوں کے حوالے سے بھی وزارت نیشنل ہیلتھ کی سمری واپس اور ووزا۴ت نیشنل ہیلتھ کو پیرا سیٹا مول کی قیمتوں میں ریشنلائزیشن کی نئی سمری پیش کرنے کی بھی ہدایت کی ہے ۔ نئی سمری میں قیمتوں کی ریشنلائزیشن کو پیرا سٹا مول کی دستیابی کو یقینی بنانے سے منسلک کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اور ای سی سی نے گوادر پورٹ کے ذریعے گندم درآمد کرنے کے حوالے سے وزارت نیشنل فوڈ سکیورٹی کی سمری موخر کر دی ہے ۔

 

احسن اقبال کے خلاف نیب کا ریفرنس خارج