احسن اقبال کے خلاف نیب کا ریفرنس خارج

احسن اقبال کے خلاف نیب کا ریفرنس خارج

اسلام آباد (نیا ٹائم) اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی وزیر احسن اقبال کو بڑا ریلیف دے دیا ، احسن اقبال کے خلاف نیب کا نارووال سپورٹس سٹی کمپلیکس کا ریفرنس خارج کر دیا ۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہر من اللہ نے احسن اقبال کے خلاف نیب کے نارووال سپورٹس سٹی کمپلیکس ریفرنس کو خارج کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ نے سیاسی انجینئرنگ کے حوالے سے فیصلہ جاری کیا تھ ا، کیا یہ سیاسی انجینئرنگ کی بہترین مثال نہیں ؟

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ نیب آرڈیننس کے مطابق کیا آپ کے پاس ایسا کچھ اختیار ہے ؟ ذمہ دار کون ہے ؟ احد چیمہ بری ہو گئے ہیں ؟ تین سال تک آپ نے انہیں گرفتار رکھا ، وہ بہترین افسر تھے ، اس سب کا ذمہ دار کون ہے ؟

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے مزید کہا کہ شہریوں کی بھلائی کے پراجیکٹ کو روک کے آپ نے انہیں نقصان پہنچایا یا مارشل لاء والوں  نے ؟ آپ نے احسن اقبال کو  پکڑ کر ان کے خلاف ریفرنس بنا دیا ۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد احسن اقبال کے خلاف نیب کے نارووال سپورٹس سٹی ریفرنس کو خارج کر دیا ۔

 

تحریک انصاف کاممکنہ لانگ مارچ،پولیس نےاپنی تیاریاں شروع کردیں