• Friday, 30 September 2022
میپکو عملہ لمبی تان کے سوگیا، اہل علاقہ سراپا احتجاج

میپکو عملہ لمبی تان کے سوگیا، اہل علاقہ سراپا احتجاج

کہروڑپکا(نیاٹائم)دنیاپور روڈ پر دو روز سے بجلی غائب ہےجبکہ پینے کا پانی نایاب جس کی وجہ سے انسان اور جانور پیاس سے بے حال ہوگئے جبکہ میپکو عملہ لمبی تان کےسوچکا ہےجس پر اہل علاقہ سراپا احتجاج ہیں۔

 

تفصیلات کے مطابق کہروڑپکا بستی محمد خان والی میں ٹرانسفارمر جل گیا۔ میپکو عملے کی غفلت کے باعث دو روز گزر جانے کے باوجود نیا ٹرانسفارمر نصب نہ کیا جاسکا۔ دو روز سے بجلی غائب ہونے پر اہل علاقہ سراپا احتجاج ہیں۔ احتجاجی مظاہرین نے کہروڑپکا دنیاپور روڈ احتجاجاً بلاک کردی جس سے ٹریفک کی روانی متاثر  ہے۔

 

 احتجاجی مظاہرین کا کہنا تھا کہ ہمارے علاقے کی بجلی بحال ہونے تک احتجاج جاری رہے گا۔ مقامی پولیس نے موقع پر پہنچ کر احتجاجی مظاہرین سے مذاکرات کرکے منتشر کردیا۔مظاہرین سے وعدہ کیا گیا کہ آپ کے ٹرانسفارمر کے مطالبے پر فوری طور پر عمل کیا جائے گا۔

 

بابا گورونانک کی 483 ویں برسی پر یاتریوں کی آمد کا سلسلہ جاری