• Friday, 30 September 2022
بابا گورونانک کی 483 ویں برسی پر یاتریوں کی آمد کا سلسلہ جاری

بابا گورونانک کی 483 ویں برسی پر یاتریوں کی آمد کا سلسلہ جاری

شکرگڑھ(نیاٹائم)کرتارپور میں بابا گورونانک دیو جی ،کی 483 ویں، برسی کی 3 روزہ رسومات کے دوسرے دن کا آغاز خصوصی دعا اور پاٹ صاحب سے کیا گیا ، برسی میں شرکت کے لیے دوسرے روز بھی یاتریوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

 

 گزشتہ روز ملک بھر سے آنے والے  ہزاروں یاتری دربار میں قیام پذیر ہیں ، برسی کے  دوسرے روز کا آغاز خصوصی دعا اور پاٹ صاحب سے کیا گیا ۔ ممبر ،پاکستان سکھ  گورودوارہ پربندھک کمیٹی سردار اندرجیت سنگھ کے مطابق،  یاتری آج سہہ پہر 5 پیاروں کی قیادت میں نگرکیرتن  جلوس نکالیں گے۔

 

انہوں نے مزید بتایا کہ خصوصی گاڑی میں پالکی کے ساتھ ، مذہبی گیت گاتے ہوئے نگر کیرتن جلوس، بسوں کے قافلے کی صورت میں  بارڈرٹرمینل ، زیرو گیٹ تک جائے گا، جہاں پاک بھارت بارڈر پر ملکی سلامتی اور موجودہ آفتوں سے چھٹکارے کیلئے خصوصی دعائیں کی جائیں گی۔

 

کراچی پولیس چیف نے لاہور کے جرائم کے حوالے سے بڑی بات کہہ دی