
محکمہ زراعت کی پھول گوبھی کے کاشتکاروں کو اہم ہدایت
قصور(نیاٹائم)محکمہ زراعت نے پھول گوبھی کے کاشتکاروں کو ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پھول گوبھی کی پنیری کاشت بروقت کریں۔
ترجمان محکمہ زراعت کاکہنا ہے کہ زمین کی تیاری کیلئے ریت گلی سڑی گوبرکی کھاداور عام مٹی کو ایک دو تین کے تناسب سے بالترتیب ملائیں اس طرح تیارشدہ امیزے میں تقریباً پانچ تا آٹھ انچ اونچی اور اڑھائی سے تین فٹ چوڑی کیاریاں ترتیب دیں۔انہوں نے کہاکہ اچھی پیداوارکے حصول کیلئے گوبھی کی منظورشدہ اقسام کی کاشت کریں‘پنیری کیلئے کیاریوں میں دو سے دوانچ فاصلے پرہاف انچ گہری لائنوں میں کاشت کریں۔
انہوں نے ”نیاٹائم“کوبتایا کہ نرسری کاشت کے بعد فرسٹ ویک اسے سرکنڈے پرالی یہ کھجورکے پتوں سے دن کے وقت ڈھانپیں اور رات کے وقت انکو ہٹائیں،اگاؤمکمل ہونے کے بعد اگر تیارشدہ پودزیادہ گھنی ہو تو اس کی چھدرائی کرکے بیمار اور کمزور پودوں کو الگ کردیں اس سے فصل میں بہتری آئے گی اور پیداوار اچھی ہوگی جس سے کاشتکاروں کو فائدہ ہوگا۔
ملک میں گندم کے وافر ذخائر دستیاب ہیں،وزارت فوڈ سیکورٹی
متعلقہ خبریں
بلاگز
تجویز کردہ خبریں
مقبول ترین
نیوز لیٹر۔
روزانہ کی بڑی خبریں حاصل کریں بذریعہ